Home / Uncategorized / مسافر پہنچ گیا لیکن جہاز میں سامان نہ آیا، بالآخر ایک ہفتے بعد اپنا بیگ لینے پہنچا تو ائیرپورٹ عملے نے الٹا اسے ہی گرفتار کرلیا، وجہ کیا بنی؟ تفصیلات جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا
مسافر پہنچ گیا لیکن جہاز میں سامان نہ آیا، بالآخر ایک ہفتے بعد اپنا بیگ لینے پہنچا تو ائیرپورٹ عملے نے الٹا اسے ہی گرفتار کرلیا، وجہ کیا بنی؟ تفصیلات جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

مسافر پہنچ گیا لیکن جہاز میں سامان نہ آیا، بالآخر ایک ہفتے بعد اپنا بیگ لینے پہنچا تو ائیرپورٹ عملے نے الٹا اسے ہی گرفتار کرلیا، وجہ کیا بنی؟ تفصیلات جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

13140919_1690413464546683_471761635_n

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) منشیات کے سمگلر بہت شاطر لوگ ہوتے ہیں اور اپنی حفاظت کے لئے ایسے ایسے اقدامات کرتے ہیں کہ سکیورٹی ادارے بھی چکرا کر رہ جاتے ہیں، مگر ایک برطانوی سمگلر نے اپنی ناقابل یقین حماقت سے سکیورٹی والوں کو حیران کردیا۔
نیوز سائٹ WWWNکے مطابق 38سالہ فرانسس سمتھ نشہ آور گولیوں سے بھرا بریف کیس نیدرلینڈز سے سپین پہنچانا چاہت تھا۔ یہ شخص ایمسٹرڈیم سے روانہ ہوا اور سپین پہنچ گیا، مگر منزل پر پہنچے کے بعد پتا چلا کہ اس کا سامان اس پرواز پر نہیں آیا تھا۔ ائیرلائن کے اہلکاروں نے اسے دوبارہ رابطہ کرنے کو کہا اور یہ ائیرپورٹ سے رخصت ہوگیا۔

ایک ہفتے بعد فرانسس کو ائر پورٹ سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اس کا سامان پہنچ چکا تھا اور وہ اسے لے سکتا تھا۔ بریف کیس میں نشے کی ہزاروں گولیاں موجود ہونے کے باوجود یہ شخص بے خوف و خطر اسے وصول کرنے ائرپورٹ پہنچ گیا۔ ائیرپورٹ پہنچنے پر بریف کیس اس کے حوالے کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے اسے کھول کر چیک کروانے کا حکم دے ڈالا۔ اب اسے اندازہ ہوا کہ وہ کتنی بڑی بے وقوفی کرچکا تھا، مگر بریف کیس کھولنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
نادان سمگلر نے بریف کیس کھولا اور اس میں موجود ایکسٹسی نامی منشیات کی ہزاروں گولیاں سب کے سامنے تھیں۔ فرانسس سمتھ کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کی گاڑی کی تلاشی لے کر سمگلنگ سے کمائے گئے ہزاروں ڈالر بھی قبضے میں لے لئے گئے۔ منشیات سے بھرا بریف کیس وصول کرنے کی کوشش میں فرانسس جیل پہنچ چکا ہے، جہاں اسے 6سال کی قید کاٹنا ہوگی، اور 6لاکھ 32 ہزار ڈالر (تقریباً 6کروڑ 32 لاکھ روپے) کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top