Home / Uncategorized / مسعود اظہر پر پابندیاں لگوانے میں ناکامی پر بھارتی حکومت سٹپٹا گئی‘ چینی کمپنیوں پر سختی
مسعود اظہر پر پابندیاں لگوانے میں ناکامی پر بھارتی حکومت سٹپٹا گئی‘ چینی کمپنیوں پر سختی

مسعود اظہر پر پابندیاں لگوانے میں ناکامی پر بھارتی حکومت سٹپٹا گئی‘ چینی کمپنیوں پر سختی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیاں لگوانے کی کوشش کو چین کی طرف سے ناکام بنائے جانے کے بعد بھارتی حکمرانوں اور سیاستدانوں کے پیٹوں میں اٹھنے والے مروڑ کم ہی نہیں ہو رہے۔ بھارتی حکومت نے چینی حکومت کا غصہ بھارت میں سرمایہ کاری کرنیوالی مختلف چینی کمپنیوں پر نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سلامتی کونسل میں چین کی طرف سے بھارتی قرارداد ویٹو کر دینے کے بعد اپنے ہاں سرمایہ کاری کرنیوالی چینی کمپنیوں کیلئے اپنائی گئی لبرل پالیسی پر نظرثانی کررہی ہے۔ چینی کمپنیوں کے سرمائے کی سکیورٹی کلیئرنس‘ کمپنیاں قائم کرنے کی اجازت اراضی کے حصول سمیت دیگر سہولیات میں آﺅٹ آف ٹرن اقدامات ختم کئے جا رہے ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھارت کی طرف راغب کرنے اور چین سے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے شروع کئے گئے تھے اب چینی کمپنیوں کو سکیورٹی کلیئرنس کے کڑے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ 2014-15ءکے دوران بھارت میں چین کی طرف سے 3,066,24کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی تھی بڑی چینی سرمایہ کار کمپنیوں میں چائنا سٹیل کارپوریشن‘ بیکی فوٹرن موٹرز‘ شنگھائی ہٹاچی الیکٹریکل اپلائنسز ڈونگ فینگ الیکٹرک کارپوریشن وغیرہ شامل ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top