Home / Uncategorized / مسقط سے لاہورآنیوالی پروازمیں سیلفی لینے پر ائیرہوسٹسز نے وکیل کو ڈنٹ پلادی، تصاویر ڈیلیٹ
مسقط سے لاہورآنیوالی پروازمیں سیلفی لینے پر ائیرہوسٹسز نے وکیل کو ڈنٹ پلادی، تصاویر ڈیلیٹ

مسقط سے لاہورآنیوالی پروازمیں سیلفی لینے پر ائیرہوسٹسز نے وکیل کو ڈنٹ پلادی، تصاویر ڈیلیٹ

لاہور (ویب ڈیسک) دوران پرواز بغیر اجازت سیلفی لینے پر ائیربلیو کی ائیرہوسٹسز نے مسافر کو سب کے سامنے کھری کھری سنادیں، مسافر نے تحریری شکایت درج کرادی۔

لاہور ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق  ائیربلیو کی مسقط سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 451 میں وکالت کے پیشے سے تعلق رکھنے والے لاہور کے شہری انور عباسی کو فضائی میزبان انعم، صبا اور اقصیٰ نے سب کے سامنے ڈانٹ پلادی جب اس نے مبینہ طور پر زبردستی سیلفی بنانے کی کوشش کی۔ تینوں نے مسافر سے موبائل فون چھین کر اپنی تصویرین ڈیلیٹ کیں ا ور سخت جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔

انور عباسی نے پرواز کے لاہور پہنچنے پر ائیرپورٹ انتظامیہ کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے دوران پرواز اپنی سیٹ پر بیٹھے سیلفی بنائی لیکن ڈیوٹی پر موجود ائیرہوسٹسز انعم، صبا اور اقصیٰ نے تحقیق کئے بغیر غلط فہمی کی بنیا دپر اس کی بے عزتی کی جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ اگر انصاف نہ ملا تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا تاکہ آئندہ کوئی ائیرہوسٹس کسی اور مسافر کے ساتھ سلوک روانہ رکھ سکے۔ لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ نے انور عباسی کی تحریری شکایت کے متعلق ائیربلیو انتظامیہ کو باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top