Home / Uncategorized / مسلمان ہونے کی سزا، برمنگھم ایئرپورٹ پر کرکٹر معین علی کو 40 منٹ تک ایئرپورٹ پر روک لیا گیا
مسلمان ہونے کی سزا، برمنگھم ایئرپورٹ پر کرکٹر معین علی کو 40 منٹ تک ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

مسلمان ہونے کی سزا، برمنگھم ایئرپورٹ پر کرکٹر معین علی کو 40 منٹ تک ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں پر تعصب اور تنگ نظری کا الزام لگانے والے برطانیہ کا چہرہ بری طرح بے نقاب ہوگیا ، ایئرپورٹ حکام نے صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ انگلینڈ کے کرکٹر معین علی کے ساتھ انتہائی توہین آمیز سلوک کیا ہے۔
یہ واقعہ برمنگھم کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں کرکٹر معین علی کے ساتھ انتہائی توہین آمیز سلوک روا رکھا گیا اور انہیں 40 منٹ تک روک کر رکھا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معین علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کے ساتھ سفرمیں کبھی اس طرح کا سلوک نہیں کیاگیا لیکن اکیلے سفر کیا تو 40 منٹ تک برمنگھم ایئرپورٹ پر روک لیا گیااور انتہائی توہین آمیز سلوک روا رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم ایئرپورٹ پر بہت مشکل وقت گزرا۔

Comments are closed.

Scroll To Top