Home / Uncategorized / مشاہداللہ کو وزارت دینے کا فیصلہ ، عسکری اداروں کے تحفظات کے خدشے کی وجہ سے اعلان نہیں ہوپارہا: سہیل احمد
مشاہداللہ کو وزارت دینے کا فیصلہ ، عسکری اداروں کے تحفظات کے خدشے کی وجہ سے اعلان نہیں ہوپارہا: سہیل احمد

مشاہداللہ کو وزارت دینے کا فیصلہ ، عسکری اداروں کے تحفظات کے خدشے کی وجہ سے اعلان نہیں ہوپارہا: سہیل احمد

13235980_1693385490916147_2055900375_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا نیوز کے پروگرام حسب ِ حال میں گفتگوکرتے ہوئے سہیل احمد المعروف عزیزینے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کو دوبارہ وزارت دیئے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاہم مشاہد اللہ کو دوبارہ وزیر بنائے جانے میں ایک رکاوٹ ہے ، وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ اگر مشاہد اللہ کو دوبارہ وزارت دی گئی تو عسکری اداروں کے تحفظات نہ ہوں ،  یعنی ایک طرف پہاڑ ہے اور دوسری طرف کھائی ہے ۔

حسب ِ حال میں مزید گفتگو کرتے ہوئے عزیزی نے کہا کہ مشاہد اللہ خان جو کراچی سے بڑی تگڑی آواز سمجھے جاتے تھے بلکہ وفاق کی بڑی آواز سمجھے جاتے تھے کیونکہ وہ وفاقی وزیر بھی تھے انہیں دوبارہ وزیر بنانے کی تیاریا ں کی جا رہی ہیں۔
عزیزی نے کہا کہ مشاہد اللہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ملک کے عسکری ادارے کے خلاف بات کی تھی جس پر انہیں اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔

سہیل احمد عرف عزیزی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اب وزیر اعظم نے محسوس کیا ہے کہ ایک آواز مشاہد اللہ کی بھی ہونی چاہیے ،وہ میرے ساتھ سنجیدہ بھی ہیں بولتے بھی تگڑے ہیں لیکن وزیر اعظم ایک ریزرویشن بھی رکھتے ہیں کہ اگر انہیں وزارت دی گئی تو کہیں عسکرے ادارے نہ مائنڈ کریں۔یعنی ایک طرف پہاڑ ہے اور دوسری طرف کھائی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top