Home / Uncategorized / مشرق بعید میں چاند نظرآگیا، سعودی عرب میں بھی کل اور پاکستان میں منگل کو پہلے روزے کا امکان
مشرق بعید میں چاند نظرآگیا، سعودی عرب میں بھی کل اور پاکستان میں منگل کو پہلے روزے کا امکان

مشرق بعید میں چاند نظرآگیا، سعودی عرب میں بھی کل اور پاکستان میں منگل کو پہلے روزے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق بعید کے ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں بھی کل اور پاکستان میں منگل کو پہلے روزے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب میں آج جب کہ پاکستان میں کل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مشرق بعید کے ممالک برونائی دارلسلام ، انڈونیشیا، ملائیشیا اورسنگا پور میں پہلا روزہ پیر کوہوگا.ان ممالک میں چاند نظرآگیاہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند آج صبح 7 بج کر59 منٹ پرپیدا چکا ہے۔اس لئے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور یورپ میں کل پہلا روزہ ہوسکتا ہے تاہم آج پاکستان کے کسی بھی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں تاہم پیر کو ملک کے مغربی علاقوں میں چاند نظر آنے کے قوی امکان ہیں۔ ان ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس سال30روزے ہونگے۔

Comments are closed.

Scroll To Top