Home / Uncategorized / مصباح اور یونس سے کپتانی کے گر سیکھے ، آفریدی سے بڑا سپر سٹار نہیں دیکھا، قوم کو مایوس نہیں کروں گا: سرفراز احمد
مصباح اور یونس سے کپتانی کے گر سیکھے ، آفریدی سے بڑا سپر سٹار نہیں دیکھا، قوم کو مایوس نہیں کروں گا: سرفراز احمد

مصباح اور یونس سے کپتانی کے گر سیکھے ، آفریدی سے بڑا سپر سٹار نہیں دیکھا، قوم کو مایوس نہیں کروں گا: سرفراز احمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے نو منتخب کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، قوم کو مایوس نہیں کروں گا، مصباح الحق اور یونس خان سے کپتانی کے گر سیکھے ہیں اور آفریدی سے بڑا سپر سٹار نہیں دیکھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کپتان بنائے جانے پر اللہ تعالیٰ اور چیئرمین پی سی بی کا شکر گزار ہوں ، ایک سال سے ٹیم کا نائپ کپتان ہوں اور اس دوران بہت کچھ سیکھا پی ایس ایل سے بھی سیکھنے کا موقع ملا کپتانی مشکل کام ہے لیکن قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ کوشش کریں گے کہ ایک اچھی ٹیم تشکیل دی جائے جو ملک کا نام بلند کرے، یونس خان اور مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا ہے اور آئندہ بھی کبھی مشکل پیش آئی تو ان لوگوں کے پاس مدد لینے کیلئے ضرور جاوں گا۔
ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کیلئے بہتر ہوگا وہی کروں گا سب اچھے ہیں اور ٹیم میں کوئی ایسا لڑکا نہیں جس کو ڈانٹ کرسمجھانا پڑ ے ،کپتان کا لڑکوں سے تعلق اچھا ہونا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
شاہد آفریدی کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اپنے کیریئر میں آفریدی سے بڑا سپر سٹا ر آج تک نہیں دیکھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top