Home / Uncategorized / مصر پہنچتے ہی سعودی بادشاہ کو ’ڈاکٹر‘بنانے کافیصلہ
مصر پہنچتے ہی سعودی بادشاہ کو ’ڈاکٹر‘بنانے کافیصلہ

مصر پہنچتے ہی سعودی بادشاہ کو ’ڈاکٹر‘بنانے کافیصلہ

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے تاریخی دورے پرموجود سعودی فرمانروا شاہ سلمان کوقاہرہ یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازنے کافیصلہ کیاگیا،جامعہ قاہرہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ان کی عرب ازم ،اسلام اور مسلمانوں کے علاوہ مصر اور اس کے عوام کے لیے گراں قدر خدمات اور حمایت کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جامعہ کے صدر جابر نثار نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کی کونسل نے جمعرات کو اپنے اجلاس میں شاہ سلمان کو بااثر عالمی شخصیت ہونے کے ناتے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے شاہ سلمان کے تاریخی دورے کو سراہا ہے اوراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دورے سے عرب خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور روابط کو فروغ ملے گا۔انھوں نے سعودی عرب اور مصر کے درمیان تمام شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعلقات کو بھی سراہا ہے۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نبیل العربی نے بھی ایک بیان میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مصر کے دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میزبان صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات میں عرب دنیا کو درپیش سلگتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top