Home / Uncategorized / مصر کے تباہ ہونے والے طیارے میں مصر اور فرانس سمیت 12ممالک کے شہری سوار تھے : رپورٹ
مصر کے تباہ ہونے والے طیارے میں مصر اور فرانس سمیت 12ممالک کے شہری سوار تھے : رپورٹ

مصر کے تباہ ہونے والے طیارے میں مصر اور فرانس سمیت 12ممالک کے شہری سوار تھے : رپورٹ

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس کے دارالحکومت پیرس سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی طرف جانے والے لاپتہ طیارے کے کریش ہونے کی تصدیق ہو گئی ۔مصری ایئرلائن کے بدقسمت طیارے میں کس کس ملک کے شہری سوار تھے، تفصیلات سامنے آگئیں جن کے مطابق مصر ی ایئر لائن کے تباہ ہونے والے طیارے میں مصری اورفرانسیسی شہریوں سمیت 11ممالک کے لوگ سوار تھے ۔
اطلاعات کے مطابق طیارے پرعملہ کے دس ارکان سمیت کل 66افرادسوار تھے جن میں میں  30مصری،15فرانسیسی،2عراقی،ایک برطانوی،ایک بیلجیئم کا شہری،ایک کویتی،ایک سعودی،ایک سوڈانی،ایک پرتگالی،ایک الجیرین ، ایک کینیڈین اور ایک چاڈ کا شہری شامل ہیں تاہم کوئی پاکستانی شہری شامل نہیں۔
مصری حکام نے ایئر پورٹ پر مسافروں کے لواحقین کو معلومات کی فراہمی کے لیئے جگہ مختص کر دی ہے جہاں ایوی ایش حکام کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور ماہرین نفسیات بھی ان کی مدد کیلئے موجود ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top