Home / Uncategorized / مغرب کی شدیدمخالفت کے باوجود ایران کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ
مغرب کی شدیدمخالفت کے باوجود ایران کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

مغرب کی شدیدمخالفت کے باوجود ایران کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

13140858_1691445187776844_608939036_n

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے مغربے کی شدید مخالفت کے باوجود ایک اور بیلسٹک مزائل کا تجربہ کردیا ۔ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدارنے تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے 2000کلومیٹرز کی رینج کے حامل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے۔

ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف بریگیڈئیر جنرل علی عبدالحی کاکہنا تھا کہ دوہفتے قبل ہم نے دوہزار کلومیٹرز کی رینج کے حامل بیلسٹک مزائل کا تجربہ کیا ہے جس کاایررمارجن 8میٹرز ہے۔

ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران اپنے دفاع کی مضبوطی کیلئے ان میزائلوں کے تجربات جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ یہ تجربات مگربی ممالک سے معاہدہ ہونے کے بعد ان ممالک کی سکروٹنی کے باوجودکیئے جا رہے ہیں۔

امریکہ و دیگر مغربی ممالک نے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کے تحت ایران کو ان تجربات سے باز رکھنے کی کوشش کی ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس کے یہ تجربات جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔اس کے باوجود مغربی طاقتیں تہران پر مسلسل دباﺅ ڈال رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ تجربات اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کی خلاف ورزی ہیں اور تہران آئندہ ایسے تجربات سے گریز کرے۔

تہران کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کسی ممنوعہ ہتھیاروں کی تیاری کا کوئی پروگرام نہیں ہےاور نہ ہی اس کے میزائل ایٹمی مواد لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی اپنے میزائل پروگرام کا دفاع کرچکے ہیں ان کا کہناہے کہ ایرانی دفاع کیلئے میزائل پروگرام ناگزیر ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top