Home / Uncategorized / مغوی اہلکار آپ کے مہمان ہیں ،ان کا خیال کریں :پولیس کی گزارش،اہلکار نہ تو مہمان اور نہ ہی بیٹے ہیں:چھوٹو کا جواب
مغوی اہلکار آپ کے مہمان ہیں ،ان کا خیال کریں :پولیس کی گزارش،اہلکار نہ تو مہمان اور نہ ہی بیٹے ہیں:چھوٹو کا جواب

مغوی اہلکار آپ کے مہمان ہیں ،ان کا خیال کریں :پولیس کی گزارش،اہلکار نہ تو مہمان اور نہ ہی بیٹے ہیں:چھوٹو کا جواب

13015085_1682573805330649_1123896137_n

راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب پولیس کی چھوٹو گینگ سے مذاکرات کی کوشش ناکام ہو گئی ،پولیس نے چھوٹو گینگ سے گزارش کی مغوی اہلکار آپ کے بھائی ہیں ،ان کا خیال رکھیں جس پر چھوٹو نے صاف انکار کردیا  اور بتایاکہ چھ ملازم مارچکے ہیں ،تیس ملازم قبضے میں ہیں، قدم بڑھایا تو سب ملازمین کو مار دیں گے ، پولیس کے حامی جاڑا اور عمرانی گینگ کو گرفتار کریں ۔ 
نجی نیوز چینل سماءنیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سرکاری وائر لیس پر چھوٹو سے مذاکرات کی کوشش کی ۔پولیس اہلکاروں نے کہاکہ مغوی اہلکار آپ کے مہمان ہیں ،ان کا خیال رکھیں جس پر چھوٹو نے کہا کہ اہلکار نہ تو ہمارے مہمان ہیں اور نہ ہی ہمارے بیٹے لگتے ہیں ، امانت ہیں لیکن جب تک آپ جان محمد والے عمرانی گروپ اورجاڑے کو گرفتارنہیں کریں گےتو سب کو ماردیں گے۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا کہ جنگ اور لڑائی ہوتی رہتی ہے ،آپ بلوچ ہیں ، یہاں کچھ لوگ مقامی اور کچھ افسر پردیسی ہیں ، معاملات حل کرنے کی کوشش میں ہیں ، آپ امن کریں ،اس بات پر چھوٹو نے کہا کہ ہمارے دشمن پہلے ہیں ، بہت نقصان کرچکے ہیں ، ان کو گرفتار کرکے تمام چوکیاں ختم کریں ، اگر ایک قدم بھی آگے بڑھایا تو کوئی بھی اہلکار نہیں بچے گا ،ایک ایک کرکے ماردیں گے ۔

مبینہ مقابلوں کی شیر  پنجاب پولیس کے ذمہ داروں نے گینگ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور کہاکہ  اپنی زبان پر برقرار رہیں ، زخمی اور لاشیں تو بھیج دیں جس کے ہاتھ بھی بھجوادیں، کچھ نہیں کہیں گے جس پر چھوٹو کاکہناتھاکہ جب ہمارے لوگ مرتے ہیں تو مہینوں آپ گھماتے ہیں ، ہم دھکے کھاتے ہیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top