Home / Uncategorized / مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 1خاتون شہید اور 6زخمی ہو گئیں
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 1خاتون شہید اور 6زخمی ہو گئیں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 1خاتون شہید اور 6زخمی ہو گئیں

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور 6 زخمی ہو گئیں جس کے بعد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شہید ہونے والوںکی تعداد69تک جا پہنچی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو پورا ایک مہینہ ہو گیا جہاں آج بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک خاتون شہید ہو گئی ، تازہ مظاہروں کے دوران 80 سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تحریک کو نیا رنگ دینے والے برہانی وانی کی شہادت کو ایک ماہ ہوگیا، حریت پسند نوجوان کے لہو سے لکھی تاریخ نے تحریک آزادی میں نئی جان ڈال دی ہے۔ غاصب بھارتی افواج نے کشمیریوں پر ظلم وستم کی انتہا کر دی۔ پیلٹ گن کا استعمال کرکے 69افراد شہید کر دیئے ، سینکڑوں کی بینائی متاثر کردی اور سات ہزار سے زائد افراد کو زندہ درگور کردیا۔ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری اب صرف آزادی چاہتے ہیں ، پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اٹھائے کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے۔

آزادی برہان وانی کی شہادت سے شروع ہونے والی جدوجہد کو روکنے کیلئے بھارت درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اننت نانگ میں اپنا حق مانگنے والے کشمیریوں پر بھارتی فوجیوں نے دھاوا بول دیا جس سے ایک خاتون شہید اور 6 زخمی ہوگئیں۔ وادی بھر میں ہونے والے تازہ مظاہروں میں 80 سے زائد نہتے کشمیری زخمی ہو چکے ہیں اور حریت رہنماو¿ں نے بے گناہ شہریوں کی شہادت پر ہڑتال کو 12 اگست تکبڑھا دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top