Home / Uncategorized / ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ، وزیر داخلہ کاغیر ملکیوں کو جاری تمام کارڈ منسوخ کرنے کا حکم
ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ، وزیر داخلہ کاغیر ملکیوں کو جاری تمام کارڈ منسوخ کرنے کا حکم

ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ، وزیر داخلہ کاغیر ملکیوں کو جاری تمام کارڈ منسوخ کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے نادرا کو ملک بھر کے شہریوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا حکم دیاہے ۔ اس کیلئے انہوں نے نادرا کو دو دنوں میں روڈ میپ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے غیر ملکیوں کو جاری کئے گئے تمام شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا بھی حکم دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ یہ فیصلہ غیر ملکیوں کے پاس پاکستانی شناختی کارڈز کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہنگامی صورتحال ہے۔ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کا جعلی شناختی کارڈز نہیں بنتے۔پاکستان میں شناختی کارڈز کا حصول آسان بات نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔واضح رہے کہ طالبان رہنما ملا اختر منصور نے بھی ولی محمد کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنا رکھا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top