Home / Uncategorized / ملک میں رمضان المبارک کا چاند 6جون کو نظر آنے کا امکان
ملک میں رمضان المبارک کا چاند 6جون کو نظر آنے کا امکان

ملک میں رمضان المبارک کا چاند 6جون کو نظر آنے کا امکان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند 6جون بروزپیر نظر آنے کا امکان ہے ، رمضان کا چاند 6 جون کوغروب آفتاب کے وقت نظر آسکتا ہے،اس طرح پاکستان میں پہلا روزہ 7جون بروز منگل کو ہوگا۔

دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ29 شعبان 6 جون کو رمضان کا چاندنظر آنے کا امکان ہے اور 6 جون کو غروب آفتاب کا وقت 7 بجکر 38 منٹ ہے جبکہ چاند رات ساڑھے آٹھ بجے تک دیکھا جاسکے گا ۔محکمہ موسمیات نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اس بار ملک بھر میں رمضان المبار ایک ہی روز شروع ہوگا۔

 کراچی میں چاند 8 بجکر 36 منٹ تک نظر آنے کا امکان ہے اور اس کا افق پر زاویہ 15 ڈگری ہو گا۔ 6 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 46 منٹ ہو گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top