Home / Uncategorized / موبائل فون پر لڑکی کی آواز نکال کر 56 نوجوانوں کو پھنسا کر اغوا کرنے والا ’راجو شر‘ پکڑا گیا
موبائل فون پر لڑکی کی آواز نکال کر 56 نوجوانوں کو پھنسا کر اغوا کرنے والا ’راجو شر‘ پکڑا گیا

موبائل فون پر لڑکی کی آواز نکال کر 56 نوجوانوں کو پھنسا کر اغوا کرنے والا ’راجو شر‘ پکڑا گیا

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون پر لڑکی کی آواز نکال کر 56 نوجوانوں کو پھنسا کر اغوا کرنے اور تاوان وصول کرنے والے گینگ کو پکڑ لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کیا ہے جس کا اہم ترین رکن راجو شر لڑکی کی آواز نکال کر نوجوانوں کو پھنساتا تھا اور بعد ازاں ملنے کے لیے اپنے علاقے میں بلا کر اغوا کرلیتا تھا ۔ دوران تفتیش راجو شر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ہنر کا استعمال کرتے ہوئے 56 نوجوانوں کو اغوا کرکے ان کے ورثا سے تاوان وصول کیا ہے ۔
ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ گھوٹکی میں اس وقت 12 سے 13گینگ اسی قسم کا کام کررہے ہیں جبکہ راجوشر کے گینگ کے چھ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 7 سے 8 ارکان فرار ہیں ۔ گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں اب تک موبائل فون کے ذریعے 300 سے زائد نوجوانوں کو بے وقوف بنا کر لوٹا جاچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم راجوشر کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے کا انعام مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔
دوسری طرف سابق ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق لڑکیوں کی آواز نکال کر اغوا کرنا گھوٹکی کی ایجاد ہے جبکہ پاکستان میں اغوا برائے تاوان کی پہلی واردات بھی گھوٹکی میں ہی ہوئی تھی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top