Home / Uncategorized / مودی اوباما ملاقات،چین کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور، امریکہ نے نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت کیلئے حمایت کا یقین دلا دیا : بھارتی وزیراعظم
مودی اوباما ملاقات،چین کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور، امریکہ نے نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت کیلئے حمایت کا یقین دلا دیا : بھارتی وزیراعظم

مودی اوباما ملاقات،چین کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے حکمت عملی پر غور، امریکہ نے نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت کیلئے حمایت کا یقین دلا دیا : بھارتی وزیراعظم

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت عالمی سطح پر بہت فعال نظر آتے ہیں۔ انہوں نے منگل کو امریکی صدر باراک اوباما سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور چین کا عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کیلئے بات ہوئی۔یہ دونوں رہنماوں کے درمیان مودی کے اقتدار سنبھالنے (2014)کے بعد سے ساتویں ملاقات ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقت کے بعد دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی ۔ پریس کانفرنس میں باراک اوباما نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے سول نیو کلیئر معاہدے پر بھی کی گئی۔بھارت کے دورے کے دوران بہت سی یادیں اکٹھی کی ہیں جو زندگی کا حسین سرمایہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان مضبوط تعلق ہے۔دونوں ممالک کو سائبر کرائم کیخلاف اکٹھا ہونا چاہئے ۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ امریکی صدر نے نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت کیلئے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میںخطے میں امن و امان سمیت متعدد معاملات پر گفتگو ہوئی۔ہم امن کیلئے امریکہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔امریکی صدر سے آئندہ ملاقات جی 20سمٹ میں ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top