Home / Uncategorized / موسم خراب ، ملائشین ائیرلائن کی پرواز کے ہچکولے کھانے لگی ، سامان گرنے سے34 مسافر زخمی
موسم خراب ، ملائشین ائیرلائن کی پرواز کے ہچکولے کھانے لگی ، سامان گرنے سے34 مسافر زخمی

موسم خراب ، ملائشین ائیرلائن کی پرواز کے ہچکولے کھانے لگی ، سامان گرنے سے34 مسافر زخمی

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءایئرلائنز کے دو طیارے اس سے قبل حادثے کا شکار ہو چکے ہیں اور گزشتہ روز اس کا ایک طیارہ حادثے سے بال بال بچا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لندن سے کوالالمپور جانے والی پرواز ایم ایچ 1خلیج بنگال کے اوپر سے گزرتے وقت بری طرح ہچکولے کھانے لگی جس سے جہاز کے اندر سامان بکھر گیا اور ادھر ادھر ٹکرانے سے 34افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اس پرواز میں 378مسافر سوار تھے۔

ایئرلائنز کی طرف سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایئرلائنز کے مطابق پرواز نے کچھ دیر شدید ہچکولے لیے تاہم بعدازاں ہچکولے ختم ہو گئے اور طیارے کو بحفاظت کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ایئرپورٹ پر میڈیکل آفیسرز پہلے سے موجود تھے جنہوں نے زخمی مسافروں اور عملے کے افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ایئرلائنز کے مطابق طیارے کو یہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق مسافروں نے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے اندر کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں سامان بری طرح بکھرا ہوا ہے، کئی سیٹیں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں اور جہاز کے مسافروں والے حصے میں چھت میں ایک دراڑ بھی پڑی ہوئی ہے۔ 

 

Comments are closed.

Scroll To Top