Home / Uncategorized / موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ،یکم جون سے 13اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے
موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ،یکم جون سے 13اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ،یکم جون سے 13اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے

13101456_1686662154921814_1242232851_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیاجس کے مطابق یکم جون 2016سے 13اگست 2016تک پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق حسب سابق امسال بھی شدید گرمی کے باعث یکم جون سے13اگست ، تقریبا2ماہ 13دن تک صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق 14اگست کو جشن آزادی کے موقع پر تمام سکولوں کے اساتذہ اور بچے سکول آنے کے پابند ہوں گے جبکہ 15اگست سے باقاعدہ کلاسز شروع کر دی جائیں گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق اس دوران تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا اوراحکامات نہ ماننے والے اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top