Home / Uncategorized / مولانا فضل الرحمان کی شیخ رشید سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
مولانا فضل الرحمان کی شیخ رشید سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی شیخ رشید سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد سے ملاقات کی ہے۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد ان دنوں سخت حکومت مخالفت کی تحریک کے بیانات دے رہے ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں کسی بھی بغاوت پر صرف مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ٹینکوں کے سامنے لیٹ جانے کا بیان بھی داغا تھا جمعرات کو مولانا فضل الرحمان حیران کن طور پر قومی اسمبلی میں شیخ رشید احمد کے پاس گئے ان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ گئے۔ مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید احمد بھرپور سرگوشیاں کرتے رہے عوامی مسلم لیگ کے تلخ اور سخت بیانات پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top