This domain has recently been listed in the marketplace. Please click here to inquire.

spamcheckr.com

Home / Uncategorized / موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا
موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا

موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دینے والے اداکار فردین خان کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان ان دنوں اس قدر موٹاپے کا شکار ہوگئے ہیں کہ ہدایتکاروں نے بھی ان سے منہ موڑ لیا ہے۔ نوانٹری ، پیار تونے کیا کیا ، جنگل اور بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فردین خان آخری بار فلم دولہا مل گیا میں نظر آئے تھے لیکن ان کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کر دیا ہے ۔ فردین خان کے موجود وزن سے متعلق تو کوئی خبر سامنے نہیں آئی لیکن میڈیا پر دکھائی جانے والی ان کی حالیہ تصاویر میں انھیں بھاری بھر کم تھوڑی اور موٹے پیٹ کے ساتھ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ فردین خان اس سے پہلے بھی موٹاپے کا شکار ہوئے تھے اور 2014 میں سپر سٹار نے اپنا وزن 12 کلو کم بھی کیا تھا۔

fardeen

Comments are closed.

Scroll To Top