Home / Uncategorized / موٹر سائیکل، سکوٹر کے لائف ٹائم ٹوکن 1600روپے کرنے کا فیصلہ
موٹر سائیکل، سکوٹر کے لائف ٹائم ٹوکن 1600روپے کرنے کا فیصلہ

موٹر سائیکل، سکوٹر کے لائف ٹائم ٹوکن 1600روپے کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال 2016-17ءمیں زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے گاڑیوں کا تین سال کا یکمشت ٹوکن ٹیکس وصول کرنے ، موٹر سائیکل و سکوٹر کے لائف ٹائم ٹوکن میں اضافے اور رکشوں پر سالانہ کی بجائے لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 حکومت نے مالی سال2016-17ءکے بجٹ میں زیادہ ریونیو کے حصول کے لئے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے نئی سیکمیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت ایک ہزار سے 13سو سی سی تک گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس کے علاوہ تین سال کے یکمشت ٹوکن ٹیکس جمع کرانے کی سکیم متعارف کرائی جا رہی ہے۔ تین سال کے سالانہ ٹوکن کی یکمشت ادائیگی پر شہریوں کو 10فیصد رعائت (ربیٹ) دی جائے گی۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اس کے علاوہ رکشے کا4سو روپے سالانہ ٹوکن ٹیکس ختم کر کے 3ہزار روپے لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ رکشے کا لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس رجسٹریشن کے وقت وصول کیا جائے گا جبکہ پرانے رکشے جتنا سالانہ ٹوکن ٹیکس گزشتہ سالوں میں جمع کرا چکے ہیں وہ رقم لائیو ٹائم ٹوکن کی رقم 3ہزار سے منہا کر کے باقی رقم وصول کر کے لائف ٹائم ٹوکن میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ موٹرسائیکل اور سکوٹر کا لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 12سو روپے سے بڑھا کر 16سو روپے کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top