Home / Uncategorized / مہران کا ر کے دلدادہ افراداب صرف اڑھائی لاکھ روپے میں شوق پورا کرسکتے ہیں
مہران کا ر کے دلدادہ افراداب صرف اڑھائی لاکھ روپے میں شوق پورا کرسکتے ہیں

مہران کا ر کے دلدادہ افراداب صرف اڑھائی لاکھ روپے میں شوق پورا کرسکتے ہیں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آ پ کو مہران کار پسند ہے تو اب آپ صرف اڑھائی لاکھ روپے میں اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں۔چینی کمپنی نے ایک ایسی کار بنا ڈالی جو درمیانہ طبقہ کے لوگوں میں آتے ہی چھا گئی ہے ۔
جیانگ نان آٹو (Jiangnan Auto )کی جانب سے تیار کی گئی نئی کار جو دیکھنے میں تو مہران جیسی ہے لیکن خصوصیات میں مہران سے کئی درجہ بڑھ کر ہے۔ جیانگ نان نامی کمپنی کی چین میں سب سے سستی کار متعارف کرانے کے مشن پر گامزن ہے اور اس سلسلہ میں اس قیمت پر تیار کی گئی اس کار کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس کار کوجیانگ نان ٹی ٹی (Jaingnan TT) کا نام دیا گیا ہے۔


اگرچہ سوزوکی مہران پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ہے تاہم گزشتہ تین دہائیوں سے اس میں کوئی نمایاں تبدیلی متعارف نہیں کرائی گئی ۔مزید یہ کہ مہران جیانگ نان ٹی ٹی جیسی کارسے کئی گنا مہنگی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہران کے خواہشمند شخص کو رجسٹریشن سمیت اس کار کے حصول کیلئے 7لاکھ روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں .یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام اب مارکیٹ میں نئی کار کمپنیاں چاہتے ہیں جو ان کی خواہشات کے مطابق گاڑیاں تیار کرے۔


کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کا نہ صرف مہران کا بہتر متبادل بلکہ اس سے کئی گنا بہتر ہے ۔چار نشستوں کے علاوہ اس کی ڈگی مہران سے زیادہ کشادہ ہے جبکہ اس کے سپیئر پارٹس بھی مہران سے کئی گنا سستے ہیں۔


کار کی فیول لمٹ ایک لیٹر میں بیس کلومیٹر بیان کی گئی ہے۔کمپنی یہ کاریں ملک کے چھوٹے شہروں میں فروخت کرے گی۔
کار کی کئی خصوصیات سوزوکی آلٹو (1984-1988)کی طرح کی بھی ہیں ۔مہران سے تین گنا سستی ہونے کے باوجود اس کا ایئر کنڈیشنڈ ،آپشنل پاور ونڈوز اور اے بی ایس سسٹم اسے مہران سے ممتاز کرتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top