Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (17)

Home / Uncategorized / مہران کی جگہ سوزوکی نے پاکستان میں ایک نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں
مہران کی جگہ سوزوکی نے پاکستان میں ایک نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں

مہران کی جگہ سوزوکی نے پاکستان میں ایک نئی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا، تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے اہم خبر ہے کہ کاریں بنانے والی مشہور جاپانی کمپنی سوزوکی پاکستان میں مہران کی جگہ نئی سوزوکی آلٹو متعارف کروانے کی تیاری کررہی ہے۔
ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نئی سوزوکی آلٹو کا معائنہ کرتے ہوئے تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیروفومی ناگاﺅ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں نظر آنے والی گاڑی جدید ترین ہائی جنریشن سوزوکی ہے۔ یقینا یہ ایک بڑی خبر ہے کہ پاک سوزوکی جدید ترین ٹیکنالوجی پاکستان میں لارہی ہے۔
یہ اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں کہ نئی آلٹو میں مینول گیئر باکس کے ساتھ 660 سی سی انجن ہوگا۔ ابھی نئی گاڑی کی قیمت اور خصوصیات کے بارے میں تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ سوزوکی کے نئے ماڈل کے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات فی الحال غیر مصدقہ ہیں، تاہم آٹو انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ 2016ءاس حوالے سے یقینا اہم ثابت ہوگا۔ دوسری جانب کچھ تجزیہ کاروں کا یہ خیال بھی ہے کہ پاک سوزوکی پاکستانی حکام کو قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ آٹو پالیسی کی موجودہ آٹو مینوفیکچررز کے حق میں تشکیل نو کی جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top