Home / Uncategorized / میرے پاس نہ چھپانے کیلئے پہلے کچھ تھا نہ آج، جدہ فیکٹری ہو یا لندن فلیٹس، ایک روپیہ بھی پاکستان سے نہیں گیا، معاملہ اب ایسے ہی ختم نہیں ہو گا، سب کو ایک ہی ترازو میں تلیں گے: وزیراعظم
میرے پاس نہ چھپانے کیلئے پہلے کچھ تھا نہ آج، جدہ فیکٹری ہو یا لندن فلیٹس، ایک روپیہ بھی پاکستان سے نہیں گیا، معاملہ اب ایسے ہی ختم نہیں ہو گا، سب کو ایک ہی ترازو میں تلیں گے: وزیراعظم

میرے پاس نہ چھپانے کیلئے پہلے کچھ تھا نہ آج، جدہ فیکٹری ہو یا لندن فلیٹس، ایک روپیہ بھی پاکستان سے نہیں گیا، معاملہ اب ایسے ہی ختم نہیں ہو گا، سب کو ایک ہی ترازو میں تلیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے پاس نہ چھپانے کیلئے پہلے کچھ تھا نہ آج ہے ، میرے خاندان کے صنعتی اور کاروباری اداروں نے گزشتہ 23 سال کے دوران تقریبا10 ارب روپے کے ٹیکس اور حکومتی محصولات کی شکل میں ادا کئے جبکہ 15 برس میں ذاتی طور پر تین کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس ادا کر چکا ہوں۔ آج عالی شان گاڑیوں میں گھومنے، بڑے بڑے قطعہ ہائے زمین پر پھیلے محلات میں رہنے والے، ہیلی کاپٹروں اور جہازوں میں اڑنے والے مناسب سمجھیں تو وہ بھی اس ایوان اور قوم کو آگاہ کریں کہ ان کے سفر کا آغاز کیسے ہوا، معاملہ اب ایسے ہی ختم نہیں ہو گا، بات چل نکلی ہے تو اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کی مشاورت کیساتھ ایک کمیٹی بنائیں جو متفقہ اور جامع ٹی او آرز تشکیل دیں اور پھر کمیشن بنے جس کے سامنے اپنی تمام تر تفصیلات پیش کر دوں گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top