Home / Uncategorized / میوزک شو کے دوران نوجوان گلوکارہ کو سانپ نے کاٹ لیا لیکن وہ گاتی رہی اور پھر اچانک۔۔۔ ایسا واقعہ کہ جان کر عقل دنگ رہ جائے
میوزک شو کے دوران نوجوان گلوکارہ کو سانپ نے کاٹ لیا لیکن وہ گاتی رہی اور پھر اچانک۔۔۔ ایسا واقعہ کہ جان کر عقل دنگ رہ جائے

میوزک شو کے دوران نوجوان گلوکارہ کو سانپ نے کاٹ لیا لیکن وہ گاتی رہی اور پھر اچانک۔۔۔ ایسا واقعہ کہ جان کر عقل دنگ رہ جائے

جکارتہ (نیوز ڈیسک) خوفناک سانپوں کے ساتھ رقص کرنے والی انڈونیشیا کی مشہور گلوکارہ ارما بول ایک پرفارمنس کے دوران زہریلے کوبرا سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوگئیں۔ انڈونیشیائی میڈیا کے مطابق ”سانپوں کی رانی“ کے نام سے مشہور ارما جزیرہ مغربی جاوا کے گاﺅں کاراوانگ میں خصوصی میوزک شو کے لئے آئی تھیں۔
ارما کی خوبصورت آواز اور دلکش صورت کے علاوہ زہریلے سانپوں کے ساتھ رقص کی مہارت بھی ان کی شہرت کیخاص وجہ تھی۔ اتوار کی شام منعقد ہونے والے کنسرٹ میں 29 سالہ گلوکارہ نے ایک بار پھر سانپوں کے ساتھرقص کا مظاہرہ کیا۔ ان کے دوسرے گانے کے دوران سٹیج پر ایک کوبرا سانپ لایا گیا، جس کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اس کا زہر نہیں نکالا گیا تھا۔ رقص کرتے ہوئے ارما کا پاﺅں کوبرا کی دم پر آگیا، جس پر سانپ نے مشتعل ہوکر ان کی ران پر کاٹ لیا۔

اگرچہ سٹیج پر سانپ کے زہر کا علاج کرنے والا ماہر ان کے ساتھ موجود تھا، مگر ارما نے مدد لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنا میوزک شو جاری رکھا۔ وہ گانے پر گانا گاتی رہیں اور رقص سے حاضرین کو محظوظ کرتی رہیں، لیکن پونے گھنٹے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ انہیں قے ہوئی اور ان کا جسم جھٹکے لینے لگا، اور پھر چند ہی لمحوں میں وہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
جواں سال گلوکارہ کی افسوسناک موت پر ان کے مداح سخت صدمے میں ہیں۔ انڈونیشیائی حکام گلوگارہ کی موت کی تحقیق کررہے ہیں، اور خصوصاً یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خطرناک کوبرا سانپ زہر نکالے بغیر سٹیج پر کیسے لایا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top