Home / Uncategorized / نئی دہلی میں انسانی اعضا فروخت کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا
نئی دہلی میں انسانی اعضا فروخت کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

نئی دہلی میں انسانی اعضا فروخت کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) نئی دہلی میں واقع انتہائی جدید او ر اعلیٰ اپالو ہسپتال پر چھاپہ مارکر پولیس نے انسانی اعضاءفروخت کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔

دہلی پولیس کے ایک سینیئر اہلکار ایم ایس رندھاوا کے مطابق ہسپتال سے چھاپے کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں سے دو ہسپتالوں میں گردوں کی پیوند کاری کرنے والے ایک سینیئر ڈاکٹر کے عملے میں شامل تھے جبکہ تین اس دھندے میں مڈل مین ہیں۔پولیس نے پانچوں افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور بہت جلد اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑے ناموں کو بے نقاب کردیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top