Home / Uncategorized / نئی نویلی دلہن نے ساتھیوں کی مدد سے گھر کا صفایا کردیا
نئی نویلی دلہن نے ساتھیوں کی مدد سے گھر کا صفایا کردیا

نئی نویلی دلہن نے ساتھیوں کی مدد سے گھر کا صفایا کردیا

صدر گوگیرہ (ویب ڈیسک) نئی نویلی دلہن نے ساتھیوں کی مدد سے گھر کا صفایا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وضع برج جیوے خان کے رہائشی نصیر احمد کی شادی احمد یار اور سکندر وغیرہ نے 53/2KL کی رہائشی مریم بی بی نامی عورت سے کرادی۔ نئی نویلی دلہن نے رات کو اپنے شوہر نصیر احمد کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کردیا اور اپنے ساتھیوں سکندر وغیرہ کو بلا کر گھر سے 5 تولہ طلائی زیورات اور 75 ہزار روپے چرا کر کے غائب ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اورشبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ گروہ جعلی شادیاں کراتاہے اور لوٹ مار ان کا پیشہ ہے ۔ 

Comments are closed.

Scroll To Top