Home / Uncategorized / نجم سیٹھی پروگرامز میں توہین آمیز گفتگو کرتے ہیں ، ان کی عدالت میں چڑیا اڑائی جائے گی: جسٹس شوکت عزیز صدیقی
نجم سیٹھی پروگرامز میں توہین آمیز گفتگو کرتے ہیں ، ان کی عدالت میں چڑیا اڑائی جائے گی: جسٹس شوکت عزیز صدیقی

نجم سیٹھی پروگرامز میں توہین آمیز گفتگو کرتے ہیں ، ان کی عدالت میں چڑیا اڑائی جائے گی: جسٹس شوکت عزیز صدیقی

13045664_1683589811895715_240629299_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے ہیں  کہ نجم سیٹھی پروگرامز میں عدالتوں سے متعلق توہین آمیز گفتگو کرتے ہیں اور اپنے پروگرام میں عدالتوں کی چڑیا اڑاتے ہیں ان کی عدالت میں چڑیا اڑائی جائے گی۔یہ ریمارکس عدالت  عالیہ نے  پی سی بی آئین میں ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیئے ۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران پی سی بی کی جانب سے تفضل رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پی سی بی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتے جس پرجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وکیل کی سرزنش کی اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ میں کرکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کرسکتا ہوں، اگر آپ کو پریشانی ہے تو سپریم کورٹ جاسکتے ہیں ۔ کیس کی سماعت بھی کروں گا اور فیصلہ بھی دوں گا کیونکہ مجھے اس کا اختیار حاصل ہے۔

پی سی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ آئین میں ترمیم کی درخواست غیر موثر ہونے پر فارغ کرائی جائے جس پرعدالت نے پی سی بی اور بین الصوبائی رابطہ کی وزارت سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top