Home / Uncategorized / نریندر مودی کا دورہ قطر، وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط
نریندر مودی کا دورہ قطر، وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط

نریندر مودی کا دورہ قطر، وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات، کئی معاہدوں پر دستخط

وحہ(صباح نیوز)بھارتی وزیراعظم افغانستان کے بعد قطر پہنچ گئے، دوحا میں قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پانچ ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں قطر پہنچ گئے ہیں۔ دوحا ایئر پورٹ پرقطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے ان کا استقبال کیا ۔انہوں نے دوحا میں بھارتی ورکرز کے کیمپ کا دورہ کیا اور انہیں درپیش مسائل پر قطر کی قیادت سے ملاقات کے دوران اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی۔

نریندر مودی نے قطر کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس دورن دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی فنانسنگ روکنے، سکل ڈویلپمنٹ، تعلیم صحت، ٹورازم اور سپورٹس میں تعاون اور سرمایہ کاری کیلئے 7 معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سوئٹزر لینڈ ، امریکا اور میکسیکو کا بھی دورہ کریں گے۔ ‎

Comments are closed.

Scroll To Top