Home / Uncategorized / نر نیدد مودی ایران پہنچ گئے ، چاہ بہار بندرگاہ کی اپ گریڈیشن کے معاہدے پر دستخط کرینگے
نر نیدد مودی ایران پہنچ گئے ، چاہ بہار بندرگاہ کی اپ گریڈیشن کے معاہدے پر دستخط کرینگے

نر نیدد مودی ایران پہنچ گئے ، چاہ بہار بندرگاہ کی اپ گریڈیشن کے معاہدے پر دستخط کرینگے

نئی دہلی /تہران( اے این این )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ایران کے دوروزہ سرکاری دورے پر اتوارکوتہران پہنچ گئے ان کے دور ے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی طورپر تعاون کی دس سے زائد دستاویزات پر دستخط ہوں گے جن میں چاہ بہاربندرگاہ کو ترقی دینے کامعاہدہ بھی شامل ہے جس کے تحت بھارت کوافغانستان اوروسطی ایشیاء تک رسائی مل جائے گی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ پندرہ برسوں میں کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا ایران کایہ پہلا دورہ ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم کے دوران آج چا ہ بہاربندرگاہ کی اپ گریڈیشن کے معاہدے پردستخط کئے جائیں گے ۔ بھارت میں ایران کے سفیر غلام رضا انصاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ تہران میں دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی طورپر تعاون کی دس سے زائد دستاویزات پر دستخط ہوں گے جبکہ ایران، افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹرانزٹ کے شعبے میں سہ فریقی معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ بھارت، ایران کے ساتھ تعلقات اور ہمارے ملک کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیا تک دسترس کا خواہاں ہے۔دوسری جانب ایرانی خبررساں ادارے سے گفتگو میں وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مجوزہ دورہ ایران کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے دورے سے چاہ بہار کی بندر گاہ خطے میں ٹرانزٹ، انرجی اور تجارتی حب میں تبدیل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چا ہ بہار میں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع ، ایران و بھارت ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا نجی شعبہ چا ہ بہار کے علاقے میں سرمایہ میں زبردست دلچسپی رکھتا ہے۔ چا ہ بہار گجرات گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس منصوبے کے مناسب روٹ کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے پابندیوں کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور بھارت تجارت ، ٹیکنالوجی ، انفرا اسٹریکچر اور توانائی کی سلامتی کے شعبوں میں بھی ایک دوسرے کے تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ بھارت میں ایرانی سرماریہ کاری کے لیے حالات پوری طرح سازگار ہیں اور ان کا ملک ایرانی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top