Home / Uncategorized / نواز، زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا نہ ہی لندن میں ملاقات کا امکان ہے:فرحت اللہ بابر
نواز، زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا نہ ہی لندن میں ملاقات کا امکان ہے:فرحت اللہ بابر

نواز، زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا نہ ہی لندن میں ملاقات کا امکان ہے:فرحت اللہ بابر

13059538_1683584638562899_1814350033_n

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت پیپلزپارٹی کی حمایت کی خواہاں ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما چاہتے ہیں کہ پارٹی قیادت حکومت کے خلاف اس معاملے پر جارحانہ موقف اختیار کرے۔ دوسری جانب پاناما لیکس کے معاملے پر مشاورت کیلئے آئندہ چند روز میں بلاول بھٹو کی دبئی روانگی متوقع ہے جہاں ان کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا امکان ہےتاہم سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے وزیراعظم نواز شریف سے فون پر بات کی اور نہ ہی لندن میں ان کا وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی ارادہ ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی اطلاع بے بنیاد ہے۔ انہوں نے گزشتہ چند روز سے نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات نہیں کی، ایسی تمام اطلاعات بے بنیاد ہیں اور آصف زرداری کا نواز شریف سے لندن میں ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ آصف زرداری لندن میں علاج کرارہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ لندن پر روانگی سے قبل بلاول بھٹو نے آصف زرداری سے رابطہ کرکے اس مرحلے پر وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے پر زور دیا تھا، کیونکہ پیپلزپارٹی کی سیاست پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے 13 اپریل کو پی پی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کو بتایا تھا کہ پانامالیکس کے حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار پیپلزپارٹی کی حمایت کے خواہاں ہیں، جس پر اجلاس میں شریک زیادہ تر ارکان نے یہ درخواست نہ مان کر معاملے پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کا موقف اپنایا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top