Home / Uncategorized / نوازشریف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کچھ راز ’لیک ‘کرسکتے ہیں، کچھ قابل اعتراض چیزیں ہیں: رﺅوف کلاسرا
نوازشریف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کچھ راز ’لیک ‘کرسکتے ہیں، کچھ قابل اعتراض چیزیں ہیں: رﺅوف کلاسرا

نوازشریف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کچھ راز ’لیک ‘کرسکتے ہیں، کچھ قابل اعتراض چیزیں ہیں: رﺅوف کلاسرا

12980537_1682592658662097_1985934372_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامالیکس کے بعد پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچ چکی ہے اور سینئر صحافی رﺅوف کلاسرا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس عمران خان کے کچھ راز ہیں جو ماضی میں وہ منظرعام پر لانے کوتیارنہیں تھے لیکن جس طرح کا ان کیساتھ سلوک ہورہاہے ، وہ کسی بھی وقت سامنے لاسکتے ہیں جس کے بعد کئی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رﺅوف کلاسرا نے بتایاکہ امریکی صداری امیدوار ڈونلڈٹرمپ اور ٹیڈکروز نے ایک دوسرے کی بیگمات کی قابل اعتراض تصاویر منظرعام پر لانے کی دھمکی دی ہے ، پاکستان میں بھی رانا ثناءاللہ ’ڈرگ لیکس ‘ جبکہ وزیرداخلہ ’کمپنی میں موجود افراد یا صحبت والے افراد ‘ سے متعلق دھمکی دے چکے ہیں ۔اُنہوں نے انکشاف کیاکہ عام الیکشن کے دنوں میں عمران خان سینئر صحافی اور کالم نویس ہارون الرشید سے کہہ چکے ہیں کہ ’تیار رہنا، میاں نوازشریف کے پاس کچھ ایسی چیزیں ہیں جو میرے خلاف کچھ لیک کرسکتے ہیں‘ لیکن ماضی میں نوازشریف نہیں چاہتے تھے کہ سیاست کو اس حدتک لے کر جائیں اور یہ اچھی بات ہے ، اب جس طریقے سے میاں نوازشریف کو ایک طرف کرنے کیلئے چیزیں ہورہی ہیں تو یہی لگ رہاہے کہ نوازلیگ کے کچھ لوگ اس بات پر آسکتے ہیں کہ ہم تو بدنام ہوگئے ہیں ، اب ذرا عمران خان کی لیکس بھی سامنے لے آتے ہیں اور لگتاہے کہ چیزیں آہستہ آہستہ اسی طرف جارہی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top