Home / Uncategorized / نوازشریف کی ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں شرکت،بطور گواہ دستخط بھی کیے
نوازشریف کی ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں شرکت،بطور گواہ دستخط بھی کیے

نوازشریف کی ترک صدر کی بیٹی کے نکاح میں شرکت،بطور گواہ دستخط بھی کیے

13219620_1693146997606663_1940614277_n

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے اہل خانہ سمیت ترک صدر طیب اردگان کی بیٹی کے نکاح میں شرکت کی جس دوران نوازشریف نے نکاح نامے پربطورگواہ دستخط بھی کیے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ان 6سربراہان مملکت میں ہیں جنہیں ترک صدر طیب اردگان نے خود اپنی بیٹی کے نکاح کیلئے مدعو کیاہے ۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو نکاح کے گواہ کے طور پر سٹیج پر بھی بلایا گیا اور انہوں نے نکاح نامے پر دستخط بھی کیے ۔

مزیدپڑھیں:خبردار!رنگ گورا کرنے والی کوئی بھی کریم استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
طیب اردگان کی بیٹی سمیعہ اردگان کی شادی انجینئر سیلک بیراکتر سے ہورہی ہے ،سیلک کی کمپنی ڈرون طیارے بناتی ہے۔ ترک صدر نے اس موقع پر 6سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں آذربائیجان کے صدر ،امیر قطراور ان کی شریک ہائے حیات شامل ہیں۔ خاتون اول بیگم کلثوم نواز، وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز ، مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کا چھوٹا بیٹا سلمان شہباز اور ان کی اہلیہ بھی اس دورے پر وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔ ترک صدر کی بیٹی کی منگنی کی رسم مارچ میں ہوبر پیلس میں ہوئی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top