Home / Uncategorized / نواز حکومت چینی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے: بیگم نسیم ولی خان
نواز حکومت چینی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے: بیگم نسیم ولی خان

نواز حکومت چینی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے: بیگم نسیم ولی خان

پشاور (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی (ولی) کی سربراہ بیگم نسیم ولی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بنائے پنجاب چائنہ اکنامک کاریڈور کو تسلیم نہیں کرتے، صوبائی حکومت اس معاملے پر وفاقی کا ساتھ نہ دیں۔ انہوں نے کاریڈور قومی احتجاج کا بھی اعلان کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نواز شریف کا بنایا ہوا چائنہ اکنامک پنجاب کاریڈور کو تسلیم نہیں کرتے، نواز حکومت چینی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں جو ہم کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس معاملے پر وفاق کا ساتھ نہ دیں اگر صوبائی حکومت نے اکنامک کاریڈور معاملے پر وفاق سے احتجاج نہ کیا تو ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔ جب تک اکنامک کاریڈور کا مغربی روٹ بحال نہ ہوگا اس وقت تک وفاق کو خیبر پختونخوا میں زمین خریدنے نہیں دیں گے۔

آخر میں بیگم نسیم ولی خان نے آض سے کاریڈور قومی احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس احتجاج کو آئین کے دائرے میں رہ کر کریں گے جس کا پہلا جلسہ اتوار کے روزکرک میں ہوگا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں، پیشہ ور تنظیموں اور اولسی مشران شرکت کریں گے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top