Home / Uncategorized / نواز شریف آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے،خطاب نہیں کشمیر پر مختصر پیغام ریکارڈ کرایا: ترجمان وزیر اعظم ہاؤس
نواز شریف آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے،خطاب نہیں کشمیر پر مختصر پیغام ریکارڈ کرایا: ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

نواز شریف آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے،خطاب نہیں کشمیر پر مختصر پیغام ریکارڈ کرایا: ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے تاہم ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف قوم سے خطاب نہیں کریں گے بلکہ کشمیر کے حوالے سے مختصر پیغام ریکارڈ کرایا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں کشمیر میں جاری بھارتی غاصب افواج کے مظالم کے خلاف آج (بدھ کو) پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے جس کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنے خطاب میں قوم کو کشمیر پالیسی پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔
دوسری طرف ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے نواز شریف کے قوم سے خطاب کی خبروں کی تردید کردی ہے اور اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ وزیر اعظم نے بھارتی مظالم کے خلاف منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر ایک مختصر پیغام ریکارڈ کرایا ہے اور اس سے پہلے نہ ہی تلاوت ہوگی اور نہ ہی قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top