Home / Uncategorized / نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی، قوم سے جھوٹ بولا: نعیم الحق
نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی، قوم سے جھوٹ بولا: نعیم الحق

نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی، قوم سے جھوٹ بولا: نعیم الحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی کوئی اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی ۔وہ قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔
ڈان نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں لندن کے ڈاکٹروں سے ایسی بہت سی باتیں معلوم ہوئی ہیں کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کے بارے میں قوم سے جھوٹ بولا۔اس بارے میں جعلی پریس ریلیز جاری کئے جاتے رہے۔لندن میں کوئی ایسا ڈاکٹر نہیں جس نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاناما لیکس کے بعد اپنی کرپشن کے ثبوت سامنے آنے کے بعد یہ ڈرامہ کیا۔نواز شریف اس وقت جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ان کی جماعت کا موقف ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ میری معلومات ہیں۔

اس بارے میں وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کو ایسی کسی بات کا علم نہیں۔ اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ اس وقت ملک میں یہ باتیں ہوری ہیں کہ کیا نواز شریف کی لندن میں واقعی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی یا انہوں نے پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بچنے کیلئے ایسا کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top