Home / Uncategorized / نوجوان بنگلہ دیشی کرکٹر کومخالف ٹیم کے بلے باز نے سر میں کلی مار کر قتل کر دیا
نوجوان بنگلہ دیشی کرکٹر کومخالف ٹیم کے بلے باز نے سر میں کلی مار کر قتل کر دیا

نوجوان بنگلہ دیشی کرکٹر کومخالف ٹیم کے بلے باز نے سر میں کلی مار کر قتل کر دیا

13233359_1692742990980397_469378873_n

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں دوستانہ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر کومخالف ٹیم کے بلے باز نے سر میں کلی مار کر قتل کر دیا ۔اے آر وائے نیوز کے مطابق ڈھاکہ میں بدھ کے روز میچ کے دوران 16سالہ بابل شیکدار وکٹ کیپنگ کر رہا تھا کہ امپائر نے بلے باز کو آو¿ٹ قرار دے دیا ۔ شیکدار نے امپائر کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید امپائر پھر بلے باز کو ’فیور ‘دے دے گا تاکہ وہ کریز پر موجود رہے جیسا کہ امپائر نے پچھلی گیند پر بالکل یہی فیصلہ کیا تھا ۔

مقامی پولیس چیف محبوب حسن نے بتایا کہ ”بلے باز یہ بات سن کر اشتعال میں آ گیا اور اس نے کلی اُٹھائی اور وکٹ کیپر بابل شیکدار کے سر پر دے ماری جو زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا“۔

واقعہ کے بعد ہلاک ہونے والے کرکٹر کے اہل خانہ شدید صدمے میں مبتلا ہو گئے جبکہ پولیس موقع سے فرار ہونے جانے والے بلے باز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top