Home / Uncategorized / نوجوان لڑکی کو اپنے ہمسفر پر شک، بالآخر چپکے سے اس کا فون اٹھایا تو دیکھتے ہی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ۔۔۔
نوجوان لڑکی کو اپنے ہمسفر پر شک، بالآخر چپکے سے اس کا فون اٹھایا تو دیکھتے ہی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ۔۔۔

نوجوان لڑکی کو اپنے ہمسفر پر شک، بالآخر چپکے سے اس کا فون اٹھایا تو دیکھتے ہی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا کیونکہ۔۔۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکی پر اس وقت غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا کہ جب ہمسفر کا موبائل فون دیکھنے پر افسوسناک انکشاف ہو گیا کہ وہ ناجائز تعلقات کی خدمات فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ پر سرگرم ہے اور چھپ چھپا کر نئے تعلقات بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
ویب سائٹ ریڈٹ پر اس واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ اس کا شریک حیات پچھلے کچھ عرصے سے اپنے موبائل فون کے بارے میں بہت محتاط نظر آرہا تھا۔ وہ اکثر اسے چھپا کر رکھتا تھا اور کوشش کرتا تھا کہ اس پر کسی کی نظر نہ پڑے۔ خاتون نے انکشاف کیا کہ جب اس کا شریک حیات سورہا تھا تو اس نے اس کے موبائل فون کی تلاشی کا فیصلہ کیا۔ اسے یہ جان کر شدید دھچکا لگا کہ اس کا شریک حیات ویب سائٹ پلینٹی آف فش پر سرگرم تھا اور ایک دلکش پروفائل بنا کر کئی لڑکیوں کو پھانسنے کی کوشش کررہا تھا۔

وہ انگوٹھی جسے پہننے والی لڑکیوں کی شادی نہیں ہوتی کیونکہ۔۔۔
خاتون نے دھوکہ باز ہمسفر کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور اس کے پروفائل میں گھس کر اس کا پول کھول دیا اور اس کے کنٹیکٹس میں شامل سب افراد پر واضح کردیا کہ وہ کس قدر دھوکے باز ہے۔ اس نے ویب سائٹ ریڈٹ پر یہ بھی بتایا کہ ”اب وہ اگلے دن کا آغاز کرنے اور دفتر جانے کے لئے اٹھنے والا ہے۔ میں نے اس کے گھر سے نکلتے ہی رخصت ہوجانے کا منصوبہ بنالیا ہے اور اپنا سامان باندھ لیا ہے۔“
غمزدہ خاتون کے ساتھ اکثر انٹرنیٹ صارفین نے اظہار ہمدردی کیا، اور خصوصاً بے وفا ہمسفر کے پروفائل میں گھس کر اس کی اصلیت بے نقاب کرنے کے اقدام کو بہت سراہا۔

Comments are closed.

Scroll To Top