Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (24)

Home / Uncategorized / نہیں جانا پردیس ، پریتی زنٹانے سسرال جانے سے انکار کر دیا
نہیں جانا پردیس ، پریتی زنٹانے سسرال جانے سے انکار کر دیا

نہیں جانا پردیس ، پریتی زنٹانے سسرال جانے سے انکار کر دیا

13059364_1684943501760346_676437231_n

ممبئی (ویب ڈیسک)حال ہی میں امریکی بوائے فرینڈ جین گڈانف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے مستقل طورپر امریکہ میں شوہر کے گھر منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے اداکارہ پریتی زنٹا نے رواں سال فروری میں اپنے قریبی دوست جین گڈانف سے طویل معاشقے کے بعد شادی کی جس کے بعد اداکارہ کے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں مستقل طور پر منتقل ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب انہوں نے ان خبروں کو افواہ قرار دیا ہے ۔ اداکارہ نے فنی سفر کے دوران لاتعداد سپر ہٹ فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تاہم انھوں نے حقیقی زندگی ہم وطن جیون ساتھی کی بجائے امریکی شہری کا انتخاب کیا۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ انھیں مستقل طورپر امریکا شفٹ ہونے کی بجائے بھارت میں ہی رہنا پسند ہے۔ یاد رہے پریتی زنٹا بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکہ ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top