Home / Uncategorized / نیلم منیر کی طرف سے ٹی وی پروگرام کے دوران موٹاپے کی بات کیے جانے پرباسط علی خاموش ہوگئے
نیلم منیر کی طرف سے ٹی وی پروگرام کے دوران موٹاپے کی بات کیے جانے پرباسط علی خاموش ہوگئے

نیلم منیر کی طرف سے ٹی وی پروگرام کے دوران موٹاپے کی بات کیے جانے پرباسط علی خاموش ہوگئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر نے شرجیل خان اور عمراکمل پر تنقیداورشاہدآفریدی کے ویڈیو پیغام کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ کچھ کرکٹرز کو اپنا وزن کم کرناچاہیے جس پر ساتھ بیٹھے باسط علی ساکت رہ گئے تاہم بعدازاں استفسار پر نیلم منیر نے واضح کیاکہ سابق نہیں ، موجود ہ کرکٹرز کو وزن کم کرنے کی ضرورت ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نیم منیر نے بتایاکہ فیس بک پرشاہدآفریدی کے معافی نامے کا لنک آیاہواتھا، یہ شاہدآفریدی کا بڑا پن ہے اور لوگ تاحال انہیں پسند کرتے ہیں ، ویڈیو بنا کر پیغام دے کر آفریدی نے اچھاکیا، ٹیم میں تھوڑی تبدیلی آنی چاہیے اور یقین کرتی ہوں کہ کچھ کرکٹرز کو اپنا وزن کم کرناچاہیے ۔نیلم منیر کے اس موقف پر ساتھ براجمان باسط علی ساکت رہ گئے تاہم موجود ہ یا سابق کرکٹرز کے سوال کے جواب میں نیلم منیر کا کہناتھاکہ موجودہ کھلاڑیوں کو وزن کم کرناچاہیے جو بھاگتے ہیں اور پھر تھک جاتے ہیں ۔
اسی طرح نیلم منیر نے کہاکہ وہ ایسے کھلاڑیوں کو بھی ناپسند کرتی ہیں کہ جو30گیندوں پر 29رنز بناتے ہیں ، اینکر کی طرف سے عمراکمل کا نام لیے جانے پر نیلم منیر کاکہناتھاکہ اُنہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top