Home / Uncategorized / وارڈ بوائے نے جناح ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی
وارڈ بوائے نے جناح ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

وارڈ بوائے نے جناح ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہسپتال کے ملازم نے ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز اقبال نامی نوجوان نے دو روز قبل میٹرو سٹیشن سے چھلانگ لگا کر زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں پر موجود لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا تاہم پیر کو علی الصبح شہباز نے جناح ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز اقبال جناح ہسپتال کے کینسر وارڈ میں وارڈ بوائے تھا اور اس نے گھریلو تنازعات اور مالی معاملات کے سبب خودکشی کی ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا شخص 2 بچوں کا باپ تھا

Comments are closed.

Scroll To Top