Home / Uncategorized / واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، بالآخر وہ فیچر آنے والا ہے جس کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، بالآخر وہ فیچر آنے والا ہے جس کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، بالآخر وہ فیچر آنے والا ہے جس کا صارفین کو شدت سے انتظار تھا

13115344_1687436548177708_81818233_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی بہترین فیچرز متعارف کرانے کے بعد مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک بار پھر میدان میں آنے کیلئے تیار ہے اور کچھ ایسے فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے جو اس کے استعمال کو اور بھی دلچسپ بنا دیں گے۔ واٹس ایپ جلد ہی ”کال بیک“، وائس ای میل اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جو آئی فون اور اینڈرائڈ دونوں صارفین کیلئے ہی دستیاب ہوں گے۔
کال بیک فیچر کے تحت کوئی بھی صارف ایپلی کیشن کھولے بغیر ہی ”مسڈ کال“ والے صارفین کو کال بیک کر سکے گا۔ اس کے علاوہ آئی فون صارفین کیلئے وائس ای میل کے نام سے ایک فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ ویڈیو کالنگ فیچر جس کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں، بالآخر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز آئندہ ایک سے دو روز میں متعارف کرا دیئے جائیں گے اور دنیا بھر کے صارفین ان سے مستفید ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے ”اینڈ ٹو اینڈ“ انکرپشن نامی فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد لوگوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو خفیہ بنانا ہوتا ہے جبکہ اس فیچر کے متعارف کرائے جانے سے پہلے واٹس ایپ نے فائل شیئرنگ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر صرف PDF فائلز کو ہی شیئر کیا جا سکتا تھا تاہم اس وقت مارکیٹ میں دستیاب ورژن میں VCF,DOCX اور DOCS فائلز بھی شیئر کرنے کی سہولت مہیا کی جا چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام نئے فیچرز کے علاوہ آئندہ ورژن میں Zip فائل شیئر کرنے کی آپشن بھی دیدی جائے گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top