Home / Uncategorized / ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنل ، انگلینڈ کے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے 5 اوورز 21رنز ،3 کھلاڑی آوٹ
ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنل ، انگلینڈ کے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے 5 اوورز 21رنز ،3 کھلاڑی آوٹ

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنل ، انگلینڈ کے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے 5 اوورز 21رنز ،3 کھلاڑی آوٹ

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میچ میں   انگلینڈ کے 156رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21رنز بنا لیے ہیں جبکہ مارلن سیموئیل10 اور براوو2سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں   ۔

تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جا رہے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میچ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا سکی ۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا اور اوپر جونسن چارلس اور گرس گیل بالترتیب 1 اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے لینڈل سیمنز بھی فائنل میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیر ن سیمی نےٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن  رہا اور اوپنر جیسن رائے بغیر کو رن بنائے سیموئیل بدری کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔ایلیکس ہیلز  اور کپتان مورگن بھی بڑے میچ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اوربالترتیب  ایک  اور 5 رنز بنا  کر پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد جوئے روٹ اور بٹلر نے 61 رنز کی جارحانہ شراکت داری قائم کر کے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا ،بٹلر 22 گیندوں پر3چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 36 رنز بنا کر  آوٹ ہوئے  جبکہ جوئے روٹ نے 54 رنز  بنائے ۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ ولی نے 21 اور  سٹروکس نے 13 رنز سکور کیے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے  براوو اور برانتھ ویٹ نے 3،3 سیموئیل بدری نے 2 جبکہ آندرے رسل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

واضح رہے ویسٹ انڈیز نے 2012 کے ورلڈکپ میں سری لنکا کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ انگلینڈ 2010 کے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل جیت کر چیمپئن بنا تھا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top