Home / Uncategorized / وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نہ نکالا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گی :ایان علی
وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نہ نکالا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گی :ایان علی

وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نہ نکالا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گی :ایان علی

13020062_1682607345327295_673151586_n

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی نےای سی ایل نام نہ نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کو درخواست جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ اگر انکا نام فوری طور پر لسٹ سے نہ نکالا گیا تو وہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گی۔
دنیا نیوز کے مطابق ماڈل گرل ایان علی نے وزارت داخلہ پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے میرا نام تاحال ای سی ایل سے نہیں نکالا اور اگر نام فوری طور پر نہ نکالا گیا رتو وزارت داخلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top