Home / Uncategorized / وزیراعظم اورآرمی چیف ملاقات، ویڈیو لیک کرنے والوں کو گرفتارکرنے کا اعلان
وزیراعظم اورآرمی چیف ملاقات، ویڈیو لیک کرنے والوں کو گرفتارکرنے کا اعلان

وزیراعظم اورآرمی چیف ملاقات، ویڈیو لیک کرنے والوں کو گرفتارکرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی ویڈیو لیک کرنے والے ذمہ دارافراد کی گرفتار ی کا اعلان کردیا۔ 

وزیراعظم کے مشیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے خاندان کی آف شور سامنے آنے کے بعد اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ آف شور کمپنیاں غیر قانونی نہیں ہیں۔ وزیراعظم کے ٹیکس ریٹرنس اس لئے مختلف رہے کہ وہ کبھی اقتدار میں تھے تو کبھی پابند سلاسل تھے، کبھی بیرون ملک زبردستی بھیجے گئے، اگر وزیراعظم نے ٹیکس ادائیگی میں چوری کی ہے تو مشرف یا بے نظیر بھٹو کے ادوار میں کوئی ایک نوٹس ہی بھیج دیا جاتا۔ آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات کی ویڈیو لیک کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ فلور پر جھوٹ بولا۔ ملک میں کونساادارہ ہے جو وزیراعظم سے پوچھ گچھ کرسکے، نیب اور ایف بی آر چھپن چھپائی کھیلنے میں مصروف ہیں۔ عدالتیں ان لوگوں کو سٹے دے دیتیں ہیں، اس وقت پارلیمنٹ بھی اپنا وہ کردر ادا نہیں کررہی جو اسے کرنا چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا کہ وزیراعظم آرٹیکل 63,62 کے تحت نااہل ہوچکے ہیں کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، لندن جائیدادوں پر وزیراعظم ان کے بچوں اور چودھری نثار کے بیان میں اتنے تضادات کے باوجود کوئی حکومتی ادارہ حرکت میں کیوں نہیں آرہا۔ حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ دبئی اور لندن میں پیسے بھجوانے کی کوئی نئی ٹریل موجود نہیں ہے، ابھی اور پنڈورابکس کھلیں گے۔ سعودی عرب میں شریف فیملی کی ملز نے کوئی پیداوار نہیں دی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top