Home / Uncategorized / وزیراعظم اپنے نام پر کسی بھی کمپنی کی ملکیت ختم کرنے کیلئے لندن گئے تھے: مبشر لقمان کا دعویٰ

وزیراعظم اپنے نام پر کسی بھی کمپنی کی ملکیت ختم کرنے کیلئے لندن گئے تھے: مبشر لقمان کا دعویٰ

13090426_1687911748130188_538898158_n

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے نام پر کسی بھی کمپنی کی ملکیت ختم کرنے کیلئے لندن گئے تھے جبکہ جمائمہ کی والدہ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں کو بھی پیسے دئیے گئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ”بول اپنے لئے“ میںگفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ لندن میں وزیراعظم نواز شریف نے کئی ملاقاتیں بھی کی ہیں، پریس کانفرنسز بھی ہوئی ہیں اور جمائمہ کی والدہ کے گھر کے باہر احتجاج میں شریک ہر شخص کو 400 پاﺅنڈ بھی دیئے گئے ہیں۔ اس پر صحافی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم جمائمہ کی والدہ کے گھر کے باہر احتجاج کرانے گئے تھے تو مبشر لقمان نے کہا کہ اصل میں وزیراعظم نواز شریف اپنے نام پر رہ جانے والی کمپنیوں کی ملکیت ختم کرنا چاہتے تھے اور اس کیلئے ان کے سائن ہونا ضروری تھی اس لئے وہ لندن گئے۔
مبشر لقمان نے کہا کہ پانامہ پیپرز سامنے آنے کے بعد تمام صورتحال سب کے سامنے ہے اور اب 9 مئی کو ایک اور قسط آنے والی ہے اس لئے وہ چاہتے تھے کہ ان کے نام پر رہ گئی کسی بھی کمپنی کی ملکیت ختم ہو جائے اور اسی مقصد کیلئے انہوں نے لندن کا دورہ کیا اور پانامہ پیپرز کی پہلی لہر آنے کے بعد کوئی کمپنی وزیراعظم کے نام رہ بھی گئی تھی تو وہ اب ٹرانسفر ہو چکی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top