Home / Uncategorized / وزیراعظم نوازشریف کا نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ سے فارغ کرنے پر غور، ملاقات بھی نہ ہوسکی
وزیراعظم نوازشریف کا نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ سے فارغ کرنے پر غور، ملاقات بھی نہ ہوسکی

وزیراعظم نوازشریف کا نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ سے فارغ کرنے پر غور، ملاقات بھی نہ ہوسکی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی افسوسناک کارکردگی اور شائقین کی طرف سے شدید تنقید کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے فارغ کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور کوشش کے باوجود نجم سیٹھی وزیراعظم سے ملاقات نہیں کرسکے،بار بار رابطو ں کے باوجود وزیراعظم نے نجم سیٹھی سے ملاقات نہیں کی۔
نجی ٹی وی چینل ’نیوزون‘ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کرکٹ کے پیٹرن ان چیف اور وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی پر گہری ناراضگی کا اظہار کیا اور مختلف تبدیلیوں کے حوالے سے وہ اس وقت غور کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نے پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے فارغ کرنے پر غور شروع کردیا اور نجم سیٹھی کو جب ’اندرونی ذرائع سے اس حوالے سے اطلاع ملی تو انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کی اور وہ اس مقصد کے لئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم ہاﺅس پہنچے لیکن کوشش اورکئی گھنٹوں کے انتظارکے باوجود وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات نہیں کی اور ملاقات کیے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑا۔

Comments are closed.

Scroll To Top