Home / Uncategorized / وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب کے پیچھے چھپی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب کے پیچھے چھپی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب کے پیچھے چھپی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رﺅوف کلاسرا نے دعویٰ کیاہے کہ آئس لینڈ کے وزیراعظم کے استعفے اور عوام کی طرف سے گھیراﺅ کے بعد وزیراعظم نوازشریف پر دباﺅ بڑھ گیا تھا اور مسلم لیگ ن کے اپنے ہی لوگ تین چاردن کیلئے پاناما لیکس کے معاملے پر ٹی وی پر آنے کو تیارنہیں تھے ، بنیادی طورپران لوگوں کوریلیف دینے اور ٹی وی پرآنے کی راہ فراہم کرنے کے لیے خود وزیراعظم آگے آئے اور کمیشن بنانے کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رﺅوف کلاسر اکاکہناتھاکہ اصغرخان کیس بھی سپریم کورٹ میں گیاتھا جس دوران یونس حبیب نے باقاعدہ بیان ریکارڈکرایاکہ جنرل اسلم بیگ اور ناصردرانی کے کہنے پر فلاں فلاں کو اتنے اتنے پیسے دیئے ، ان میں نوازشریف کا نام بھی تھا لیکن عدالتوں سمیت کسی نے کیا کرلیا؟ اس وقت ایف آئی اے کا کمیشن بھی بناتھا۔ رﺅوف کلاسرا کاکہناتھاکہ آئس لینڈ سے حکومت کیلئے اچھی خبریں نہیں آرہی تھیں اور نوازشریف حکومت پر بھی دباﺅ بڑھ گیاتھا، اپنے لوگوں کے ٹی وی پر آنے کیلئے راہ ہموار کی گئی تاکہ وہ کہہ سکیں کہ اپنے خلاف ہی کمیشن بن گیا ، نتائج کا انتظار کریں وغیرہ وغیرہ لیکن ماضی میں بننے والے کمیشنز کی کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے ، فائنڈنگ اگرآبھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ پاکستان میں اخلاقیات کا زیادہ عمل دخل نہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ اگر یہی کچھ کسی مہذب ملک میں ہوتا تو وزیراعظم کوعہدہ چھوڑنا پڑتا، کمیشن کے روبروپیش ہوتااور کلین چٹ ملنے پر واپس آتا، ہمارے یہاں اس مسئلے پر دوچاردن میڈیا میں بات ہوگی اور پھر کوئی نیا ایشوشروع ہوجائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top