Home / Uncategorized / وزیراعظم نواز شریف کو کوئی قریبی دھوکا دے گا: آسٹرو پامسٹ فضل کریم
وزیراعظم نواز شریف کو کوئی قریبی دھوکا دے گا: آسٹرو پامسٹ فضل کریم

وزیراعظم نواز شریف کو کوئی قریبی دھوکا دے گا: آسٹرو پامسٹ فضل کریم

لاہور (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں سیاستدانوں اور ملکی سلامتی کے حوالے سےا ہم فیصلے ہوں گے۔ عمران خان اعلان کردہ دھرنا انجام تک پہنچائیں گے۔ اقتدار میں بیٹھے سیاستدانوں کی غلطیاں انہیں لے ڈوبیں گی۔ عمران خان، پرویز مشرف، بلاول بھٹو، اعجاز الحق، لیاقت بلوچ اور مصطفی کمال کے ستارے عروج پر ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کو ان کا کوئی قریبی ساتھی جلد دھوکا دے گا۔ آسٹروپامسٹ نے مزید کہا کہ رواں سال اگست تک ملک میں ہر گزرتے دن ہلچل نظر آئے گی ملکی سیاست میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پورے ملک کے عوام کی توجہ حاصل کرلے گی اور حکومتی ایوانوں میں اہم شخصیات کی تبدیلی ان کی بدقسمتی ظاہر کرتی نظرآئے گی۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top