Home / Uncategorized / وزیراعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ سی ایس ایس کی تعلیمی قابلیت اور حد عمر میں اضافے کے معاملے سے متعلق رکھنے کی منظوری دیدی:احسن اقبال
وزیراعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ سی ایس ایس کی تعلیمی قابلیت اور حد عمر میں اضافے کے معاملے سے متعلق رکھنے کی منظوری دیدی:احسن اقبال

وزیراعظم نے آئندہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ سی ایس ایس کی تعلیمی قابلیت اور حد عمر میں اضافے کے معاملے سے متعلق رکھنے کی منظوری دیدی:احسن اقبال

13115525_1689724201282276_626943598_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے آئندہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ مقابلے کے امتحان ’سی ایس ایس ‘میں تعلیمی قابلیت  اور عمر میں اضافے کے معاملے کو  رکھنے کی اجازت دیدی ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں احسن اقبال کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے  آئندہ کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ 2017 میں مقابلے کے امتحان ’سی ایس ایس ‘میں تعلیمی قابلیت 14سال سے بڑھا کر 16 جبکہ عمر 28سال سے بڑھا کر 38 سال کرنے کےمعاملے کو رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے ان کی اس بارے میں بات چیت ہوئی جس پر انہوں نے منظوری دی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top